8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:42
قومی اسمبلی،کراچی میں ہلاکتوں کیخلاف ن لیگ کے تحریک التواء
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی نے کراچی میں ہلاکتوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ہے تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ شہرقائد کو درندوں کے حوالے کردیا گیا جس سے ملک کا بچہ بچہ پریشان ہے۔تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور حکومت شہر کے امن امان کو قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔تحریک التوا پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ملک شاکر، راجہ اسد، نگہت پروین ، مسز نثار تنویر، شیریں ارشد خان ، رانا محمود الحسن ، نزہت صادقم پرویز ملک اور طاہرہ اورنگزیب کے دستخط موجود ہیں۔