8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:42
فرانس :کاشتکاروں نے کھیت میں اینی میٹڈ سائیکل بنادی
جنگ نیوز -
پیرس… فرانس میں چند کا شتکاروں نے وہاں پر جاری ٹور دی فرانس (Tour de France) سائیکل ریس کے قافلے کو اپنی فصلو ں کے پاس سے گزرتے وقت 12ٹریکٹر وں کی مدد سے ایک اینی میٹڈ سائیکل بنا کر خوش آمدید کہا۔ جیسے ہی سائیکلوں کا یہ قافلہ اپنے طے شدہ راستے کے مطابق ان کاشتکاروں کے کھیتوں کے پاس سے گزرا تو اس اینی میٹڈسائیکل کے پہیوں اور چین میں کھڑی گاڑیاں حرکت میں آگئیں جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہاتھاکہ جیسے یہ سائیکل حقیقت میں ہی چل رہی ہو۔واضح رہے کہ Tour de France سائیکل ریس کا آغاز2جو لائی سے ہواہے جو پورے فرانس سے گزرتی ہوئی اپنے اس سفر کا اختتام 24جولائی کو کرے گا۔