تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:34

شمالی وزیرستان،خوست سے پاکستانی علاقے میں مارٹر گولے فائر

جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر افغانستان سے آٹھارہ گولے فائر کئے گئے جو پاکستانی علاقے میں آگرے ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے افغانستان کے صوبے خوست سے آٹھارہ مارٹر گولے پاکستان کے علاقے غلام خان میں آگرے۔ تاہم غیر آباد علاقے میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب سے سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے افغانستان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ دو روز قبل بھی کرم ایجنسی کے علاقے مکبل میں افغانستان سے مارٹر توپوں کے گولے پاکستان میں آگرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.