تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:45

قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے متحدہ اور ن لیگ مشترکہ ریکوزیشن جمع کرائینگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے مشترکا ریکوزیشن آج جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ نون اور ایم کیوایم کی طرف سے آج جمع کرائے جانے والی ریکوزیشن میں 3 اہم قومی امور کی بنیاد پر اسمبلی اجلاس بلوانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ان میں آزادکشمیر کے حالیہ الیکشن ، ایف آئی اے آفیسر ظفرقریشی کی معطلی اور کراچی میں بدامنی کے حالات کے موضوعات شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے جیونیوز سے گفت گو میں تصدیق کی کہ ان کی جماعت کے ارکان نے اسمبلی اجلاس بلوانے کی ریکوزیشن پر دست خط کردئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.