8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:22
پارٹی رکنیت کی معطلی ، نواز شریف سے ملاقات کی سز اہے، شاہ محمود
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب نمائندے ہیں اسکول کے بچے نہیں کہ کسی بھی کام کے لئے ہیڈماسٹر کی اجازت لیں،نواز شریف سے ملاقات کے باعث ان کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی تو وہ اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ان کے پاس مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری آمریت کے خلاف علم بغاوت بلندکرتے ہیں،شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بیک بنچرز خاموش ضرور ہیں لیکن بے خبر نہیں اور وہ وقت کا انتظار کررہے ہیں،ایک سوال پر انہوں نے صدر زرداری کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر محترمہ زندہ ہوتیں تو کیا یہ صاحب یہاں موجود ہوتے،،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ملتے رہتے ہیں بتایا جائے کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات سے پارٹی کو کیا نقصان پہنچا۔