تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:1

گرینڈ الائنس میں شمولیت، فضل الرحمان نے شرائط پیش کردیں

اے آر وائی - کراچی : گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن اور جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے درمیان تازہ رابطے ہوئے ہیں۔



ذرائع کے مطابق جمیعت علماءاسلام فضل الرحمن گروپ نے گرینڈ اپوزیشن الا ئنس پر اپنے کچھ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبات پیش کئے۔ فضل الرحمان گروپ نے ن لیگ سے کہا کہ پہلے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔



دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی انہیں آگاہ کیا جائے گا۔ جے یو آئی فضل الرحمن کے ذرائع کے مطابق جب تک مسلم لیگ ن سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تبدیل نہ کرنے کا یقین نہیں دلاتی وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.