تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:8

شرپسندوں کو ہر صورت میں ختم کیاجائے گا، شرجیل میمن

اے آر وائی - کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے شرپسندوں کے نیٹ ورک کو ہر صورت میں ختم کیا جائے گا۔



کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے شرپسندوں کے نیٹ ورک کو ہر صورت میں ختم کیاجائے گا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے واقعات میں ملوث دو سو پینتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔



شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد تفتیش ہو رہی ہے۔ ملزمان کو ختم کرنے میں ٹائم لگے گا۔ انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اےآر وائی نیوز کی ٹیم پر حملےکی مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.