تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:19

حبیب وڑائچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل فراڈ کیس کے ملزم حبیب اللہ وڑائچ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسرکو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔



جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت کو ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم حبیب اللہ وڑائچ سے بیالیس کروڑ کی رقم وصول کرنی ہے۔ اس لئے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ملزم کے وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ حبیب وڑائچ کے اپنے ذمہ تمام واجب الادا رقم ادا کردی ہے لہذا عدالت انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.