8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:22
پی پی حکومت عوام کو تحفظ دے یا پھر حکومت چھوڑدے، جام مدد علی
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت چھوڑ دے یا پھر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جام ہاوٴس کراچی میں پر یس کانفرنس سے خطاب میں جام مدد علی کا کہنا تھا کہ عوام حکومت سے کوئی امید نہ رکھیں اور اپنا تحفظ خودکریں کیوں کہ حکومت امن و امان فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،ان کی اپنی گاڑی میں کل سندھ پولیس کی موجودگی میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان قائم کرنے کیلئے ایم کیو ایم سے بات کی جائے چاہیے وہ حکومت میں ہوں یا نہ ہوں اور اس حوالے سے پیر پگارا کے ذریعے امن وامان کے لئے الطاف حسین سے بات کی جاسکتی ہے۔ جام مدد علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر داخلہ باتیں تو کرتے ہیں لیکن نتیجہ کوئی نہیں نکلتا اور صدر آصف علی زرداری کو اس معاملے میں مداخلت کرنا ہو گی ورنہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔