8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:35
لاہور:سیلزٹیکس کیخلاف بھٹہ خشت مالکان،مزدوروں کی ریلی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں بھٹہ خشت مالکان اور مزدوروں نے سولہ فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے بھٹہ خشت مالکان اپنے سینکڑوں مزدوروں کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے سامنے اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرسیلزٹیکس کی واپسی کیمطالبات درج تھے۔ مظاہرین شدید بارش میں احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاوٴس کے سامنے پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی کاروبار نہیں چل رہے اوپر سے سیلز ٹیکس کا نفاذ بھٹہ مالکان کے ساتھ مزدوروں کو بھی زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔