8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:35
کراچی:ہتھیاروں سے نشانہ بنانے والوں کوگولی مارنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں لوگوں کو قتل اور ہتھیاروں سے نشانہ بنانے والوں کو موقع پرہی گولی مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی مشترکا صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں شہرمیں بدامنی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ ہتھیاروں کے ساتھ لوگوں کی قتل و غارت گری اور خونریزی میں ملوث افراد کو موقع پر ہی گولی ماردی جائے۔اجلاس میں رینجرز کو شہر میں امن و امان کی صورت حال کی فوری بحالی کے لئے مکمل اختیارات دینے کی بھی توسیع کی گئی۔اجلاس میں زرو دیا گیا کہ ایم کیوایم، اے این پی، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، سنی تحریک اوردیگرجماعتیں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں۔