تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:35

ارسا کاصوبوں کو ملنے والااضافی پانی روک نے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور...انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ، ارسا نے دریاوٴں میں پانی کا بہاوٴ کم ہونے پر صوبوں کو ملنے والااضافی پانی روک نے کافیصلہ کیاہے،اس سے سندھ اورپنجاب کے حصے میں بالترتیب 11 ہزار اور 5 ہزار کیوسک کمی آئی گی۔ اسلام آبادمیں ہونے والے ارساکے اجلاس کوبتایاگیاکہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث دریاوں میں پانی کے بہاوٴمیں سات فیصدکمی آئی ہے۔ دریائے کابل میں بہاوٴ کی کمی 30 فیصد ریکارڈکی گئی۔ چشمہ اور تربیلا میں پانی کے ذخیرے میں پچھلے سال کی نسبت4 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سندھ کو 1لاکھ 80 ہزار کیوسک کی بجائے 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک پانی ملے گا،اسی طرح پنجاب کو 1لاکھ 18 ہزار کی بجائے 1 لاکھ 13 ہزار کیوسک پانی دیاجائے گا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بلوچستان کو 13 ہزار اور خیبرپختونخوا کو 3 ہزار کیوسک کی فراہمی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.