تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:35

کراچی میں ایک ہزار ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے ہدایت جاری

جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں امن وامان کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ایک ہزارجوان تعینات کرنے لئے کمانڈنٹ ایف سی پشاور کو ہدایت جاری کردیں۔وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کرائسس منجمنٹ سیل کی جانب سے کمانڈنٹ ایف سی پشاور کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ کراچی میں ایک ہزار ایف سی کے جوان آج ہی تعینات کردئیے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اس سلسلے میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کی تعیناتی میں سندھ حکومت کی جانب سے رابطہ کارکا کام کریں گے جبکہ ایف سی کی ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.