8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:35
میلبرن رینی گیڈزکاشاہد آفریدی اور عبدالرزاق سے معاہدہ
جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور آل راونڈر عبدالرزاق کو آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش کی ٹیم میلبرن رینی گیڈز نے رواں سیزن کے لئے سائن کرلیا ہے۔ آسٹریلوی اخبار دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش کی ٹیم میلبرن رینی گیڈز نے پاکستان کے دو اسٹار آل راوٴنڈرز ، شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کو رواں سیزن کے لئے سائن کرلیا ہے۔ شاہد آفریدی اس سے قبل 2009-10 سیزن میں ایڈیلیڈ ریڈ بیکس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔بگ بیش ٹی ٹوینٹی لیگ 30 دسمبر سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی۔