تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:1

کراچی میں امن کیلئے ریاست مجرموں کو تحفظ نہ دے، عمران خان

جنگ نیوز -
لاہور...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں بد امنی اور لاقانونیت کی ذمہ دار ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی ہیں ، جب تک یہ پارٹیاں اپنے مجرم نہیں پکڑتیں، قتل عام ختم نہیں ہوگا۔ لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کراچی میں امن و امان خراب ہونے سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور لوگ بیرون ملک سرمایہ منتقل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی کے مجرم نہیں پکڑے گئے اور عدالتوں پر حملے کیے گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کراچی میں امن کیلئے ضروری ہے ریاست قومی مجرموں کو تحفظ نہ دے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.