تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:1

اپوزیشن گرینڈالائنس زرداری کیلئے ہی کام کریگا،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو کام تین سال تک زرداری کا ساتھ دے کر کرتی رہیں اب وہی کام گرینڈ الائنس کے ذریعے کرنا چاہتی ہیں، منصورہ لاہور میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں حکومت کی خاموشی اور مصلحت پسندی شامل ہے، قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے انہیں تحفظ دے رہی ہے،نوازشریف کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات پر دل خون کے آنسو روتا ہے جبکہ مجرموں سے پیار کی پینگیں بڑھائی جارہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی موجودگی میں حالات پر قابو نہیں پایا جاسکتا، جماعت اسلامی امریکی مداخلت ، ڈرون حملوں اور مہنگائی کیخلاف 15 جولائی کو گوجرانوالہ جبکہ 19 جولائی کوکوئٹہ میں دھرنا دے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.