8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:5
کراچی: کمشنری نظام بحال کرنے کا حکم،منظور وسان کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کو کراچی میں کمشنری نظام بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدر ، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ذوالفقار مرزا اور پیر مظہر الحق شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں کراچی کی صورت حال پر غور کیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کراچی میں امن کی صورت حال کو بہتر بنانا اور انتظامیہ کو زیادہ سے زیادہ جواب دہ بنانا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کمشنری نظام کی بحالی پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان شدید اختلافات تھے، جنہیں حل کرنے کیلئے دو نوں جماعتوں کی کور کمیٹیوں کے متعدد اجلاس بھی منعقد ہوئے تھے۔ دوسری جانب نواب منظور وسان کو وزیرداخلہ سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان سے قبل یہ قلم دان ذوالفقار مرزا کے پاس تھا۔