8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:3
پاکستان کا امیج خراب کیا جا رہا ہے
اے آر وائی - لندن : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لندن میں برطانوی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں
تاہم مغرب میں پاکستان کا غلط امیج پورٹریٹ کیا جارہاہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے آج برطانیہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مس تھیریسا مے سے ہوم آفس میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں اور عام شہریوں نے شہادت پائی ہے اور پاکستان آج بہت نازک دور سے گزر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں تاہم مغرب میں پاکستان کا غلط امیج پورٹریٹ کیا جا رہا ہے۔