8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:52
چوہدری شجاعت حسین کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ
اے آر وائی - کراچی : مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے اوران سے کراچی میں قیام امن کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرنے کی اپیل کی ہے۔
ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت نے اے آروائے سے گفتگو میں بتایا ہے کہ انھوں نے ایم کیوایم کے قائد سے کہاہے کہ وہ کراچی میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ چوہدری شجاعت کاکہناتھا کہ ق لیگ کی کوشش ہے کہ کراچی کاامن جلدبحال ہو،ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ الطاف حسین نے بعض تحظفات ظاہرکئے ہیں جوحکومت تک پہنچاؤں گا۔