8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:21
ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم لندن میں نمائش کیلئے پیش
جنگ نیوز -
لندن...دیو مالائی کہانیوں پر مبنی ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم لندن میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔ایک جادوگر لڑکے ہیری پوٹر کی مقبول کہانیوں کے مداح ٹرافیلگر اسکوائر پر ہلکی بارش کے دوران اس فلم کے ستاروں کو ریڈ کارپٹ پر دیکھنے کے لیے بے چین نظر آئے،مصنفہ جے کے راوٴلنگ کا کہنا ہے کہ وہ قارئین کے خلوص پر نہ صرف فخر کرتی ہیں بلکہ اس سے انہیں تحریک ملتی ہے اور فلم کے اداکار تو ان کیلئے بہت اسپیشل ہیں۔ یہ بہت مشکل ہے کہ میں بتاسکوں کہ ان ننھے اداکاروں کی اہمیت ان کی نظر میں کیا ہے لیکن یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ان سے پیار کیا ہے اور کرتی رہوں گی اور ان کے لیے نیک خواہشات رکھوں گی، یہ بہترین لوگ ہیں“فلم کے ستارے مسلسل 3 گھنٹوں تک شائقین کو آٹوگراف دیتے رہے، گیارہ برس کی عمر سے ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنے والے ڈینئل ریڈکلف نے اپنے مداحوں سے کہا ’وہ تمام عمر ان کے ساتھ رہیں گے اور انھوں نے اپنا کام بہ خوبی کیا ہے۔’یہ بالکل ٹھیک احساس ہے یہ ایسا احساس ہے کہ ہم نے نہ صرف اسے زبردست فلم بنایا ہے بلکہ اسے زبردست سیریز بنادیا ہے‘ اس سے پہلے ہیری پوٹر سیریز کی فلم ’ ہیری پوٹراینڈ ڈیتھلی ہالوز پارٹ ون‘ برطانیہ میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔