تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:21

حکومت نے کراچی کو جنگ زدہ علاقہ قراردے دیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جنگ نیوز -
کراچی...انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ کراچی میں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم تباہی،لاقانونیت اورہلاکتوں میں اضافے کا لائسنس ہے۔ کراچی میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور حکومت کی جانب سے ایک ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے حکم پرایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے کر کراچی کو جنگ زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے اور یہ حکم پاکستانی سکیورٹی فورسز کے قانون سے بالا تر ہونے کا تاثر دیتا ہے، پاکستانی حکام حکومت پر عوام کے اعتماد کو بحال اور قانون کی بالا دستی یقینی بنائیں،کراچی میں قانون کے درست استعمال کی ضرورت ہے،شہر میں تشدد کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.