تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:21

پنجاب اور شمالی علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد...جمعہ سے ہفتہ کے دوران پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ،ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا،زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں آندھی اور تیز ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش بنوں میں67 ملی میٹر ہوئی۔ رسالپور32،منڈی بہاؤالدین30، میانوالی 22، مظفر آباد 16،روالا کوٹ12،مری11،سرگودھا9، دیر7،راولپنڈی6 جبکہ لوئر دیر،بالاکوٹ اور سیالکوٹ میں5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.