تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:21

پاکستان پربیرونی قرض کا بوجھ 60 ارب ڈالر

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ذمے واجب الادا بیرونی قرضہ 60ارب ڈالر ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملک عظمت کی سربراہی میں ہوا ۔اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے ذمے آئی ایم ایف کا قرض8.97 ارب ڈالرجبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک، عالمی بنک اور اسلامی ترقیاتی بنک کے مجموعی قرضے25ارب 35کروڑ ڈالر ہیں۔ مختلف ممالک کے قرضے17ارب 99کروڑ ڈالر ہیں جب کہ با نڈز کی مد میں 1.60ارب ڈالر کا قرضہ واجب الادا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.