8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
مارگریٹ تھیچرکی زندگی پر مبنی فلم آئرن لیڈی کاٹریلر جاری
جنگ نیوز -
لندن...سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچرکی زندگی پر بننے والی فلم the iron lady کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہالی ووڈ بلاک بسٹر ماما میا کی فیلیڈا لوئیڈ اور میرل اسٹریپ پر مشتمل ڈائریکٹر ایکٹریس ٹیم ایک مرتبہ پھر ساتھ ہے،سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے سوانح حیات پر مبنی فلم کے لئے باسٹھ سالہ آسکر ونر میرل اسٹریپ فلم میں نبھا رہی ہیں مارگریٹ تھیچر کاکردار ،جبکہ فلم میں سابقہ وزیر اعظم کے شوہر ڈینس کا کردار معروف اداکار جیم برودبینٹ نبھا رہے ہیں،تھیچر کی سوانح بیان کرتی اس فلم میں فاک لینڈ جزیرے پر مارگریٹ کے فیصلوں، انکی یاداشت کی کمزوری جیسے مرض کا شکار ہونے کے دور کے ساتھ ساتھ انکی زندگی کے نرم گوشے اور ہمدردانہ پہلو کو بھی نمایاں کیا گیا ہے،دا آئیرن لیڈی اگلے سال جنوری میں عام نمائیش کے لئے پیش کی جائے گی۔