8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
نوازشریف نے تسلیم کرلیا کہ ظفرقریشی ان کا آلہ کار ہے، پرویز الٰہی
جنگ نیوز - پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے موقف سے مونس الٰہی کیخلاف گٹھ جوڑ کا پول کھل گیا ہے اور انہوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ظفر قریشی ان کا آلہ کار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھا کہ ہمارا خاندان جیلوں اور جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ، چودھری ظہورالٰہی شہید سے مونس الٰہی تک کوئی بھی ظلم سے نہیں گھبرایا ، مونس الٰہی سرخرو ہو کر جیل سے باہر آئے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماوٴں نے کہا کہ آج سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے 5 ارب روپے کے قرضوں کا اسٹے آرڈر تین سال سے زیر التوا کیوں ہے جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار عدالت میں یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں کروڑوں ڈالر باہر بھجوائے گئے تھے۔