8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:20
عمران خان آصف زرداری کا خفیہ ہتھیار ہیں،پرویز رشید
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان ،،آصف زرداری کا خفیہ ہتھیار ہیں جسے اب نواز شریف پر چلایا جا رہا ہے ۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بتائیں،گرینڈ الائنس تو حکومت کے خلاف بن رہا ہے ، وہ کس کو بچانے کے لیے گرینڈ الائنس کی مخالفت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوٹ حکومت کو لگتی ہے اور تلملاتے عمران خان ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ، اس نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔