تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:20

فوجی آپریشن ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے،شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی...عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ بدمعاشوں نے سیاسی جماعتوں پر قبضہ کررکھا ہے،کراچی کے مسئلے کا حل فوجی آپریشن ہے۔ شاہی سیدنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔یہ بات انہوں نے مردان ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ بسوں پر فائرنگ کر کے مذموم مقاصد حاصل کئے جا تے ہیں جبکہ اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میں 4 پختونوں کو قتل کرنیوالے کون سی سیاست کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک اے این پی کے 25کارکنوں اور عہدیداروں کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرایا جائے اور قصبہ اور دیگر علاقوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے کیونکہ کراچی کا سکون پورے ملک کا سکو ن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے اور فوج پہلے میری پارٹی کے بدمعاشوں کو ختم کرے پھر کسی اور پارٹی کے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ہر اس اقدام کا ساتھ دے گی جو قیام امن کیلئے ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.