تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:20

پاک بھارت مذاکرات میں دہشتگردی اہم موضوع ہے، ایس ایم کرشنا

جنگ نیوز -
نئی دہلی...بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں دہشت گردی کو اہم موضوع قرار دیا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی اس ماہ بھارت آمد کا انتظارہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کو جولائی میں دورہ بھارت کی دعوت دی ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں دہشت گردی کا موضوع اہم ہے۔انھوں نے اس بات کو غلط قرار دیا کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹری مذاکرات میں عسکریت پسندی کا موضوع ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.