تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:31

کراچی میں امن و امان کی بحالی پہلی ترجیح ہے،نامزد وزیرداخلہ سندھ

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ کے نامزد وزیرداخلہ نواب منظور وسان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح کراچی میں امن و امان کی بحالی ہے، جس کے لئے وہ تمام جماعتوں سے مذاکرات کریں گے،امید ہے تمام سیاسی جماعتیں ان سے تعاون کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات 1987سے خراب ہونا شروع کردیئے، انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں، وہ بھٹو کے دور کا کراچی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کراچی کے حالات بہتر کرنے کیلئیان کے پاس جادو کی چھڑی ہوتی لیکن وہ کوشش کریں گے کہ پیار سے حالات بہتر بنائے جائیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں جاری پالیسیوں کو حالات کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کے حالات کو بھی سدھارنے کی کوشش کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.