8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:59
امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس ناسا کے آخری مشن پرروانہ
جنگ نیوز -
کیپ کینیورل...امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس ناسا کے آخری خلائی مشن پر چار خلا بازوں کو لیکر روانہ ہوگئی۔ کیپ کینیورل خلائی مرکز سے شٹل اٹلانٹس کی روانگی سے قبل لاکھوں افراد اس تاریخی منظر کو براہ راست دیکھنے کے لیے فلوریڈا میں موجود تھے۔خلائی شٹل کی روانگی میں آخری لمحات میں تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے چند سیکنڈز کی تاخیر ہوئی تاہم ناسا کے انتہائی ماہر انجینئرز نے خرابی دور کرکے خلائی شٹل کو روانہ کروایا۔اس آخری خلائی مشن میں اٹلانٹس شٹل بین الاقوامی خلائی مرکز کے لیے سامان لے کر گئی ہے۔اٹلانٹس کا یہ آخری خلائی مشن 12 روزہ ہے۔ناسا کے خلائی مشن میں اب کوئی خلائی جہاز موجود نہیں رہا ہے۔بین الاقوامی خلائی مرکز تک جانے کے لیے اب واحد خلائی جہاز روس کا 3 سیٹر سویوز کیپسول ہے۔