تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:23

ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں،ندی نالوں میں طغیانی،6 بچے جاں بحق

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . .. . . .ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔جبکہ مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔چنگ نالے میں گاڑی بہہ گئی خاتون اوربچوں سمیت چارافرادلاپتاہوگئے۔سکھر،دادو،شکار پور ،میہڑاور شہداد کوٹ میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی روز سے جاری گرمی کی لہر ختم ہوگئی جبکہ بجلی کا نظام بھی معطل ہوگیا۔جیکب آباد تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ ساندل بار کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ سیال کوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ جھنگ میں دن بھر تیز ہواوٴں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ گجرانوالہ میں بارش کے سبب کشمیر روڈ پر دیوار گرنے سے ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کھرڑیاں والا میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سرگودھا میں بارش سے شہر کے اہم بازاروں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔ بلوچستان کے علاقے رکھنی کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارشوں کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔چنگ نالا عبور کرتے ہوئے ایک ڈبل کیبن گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی اور خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد لاپتا ہوگئے۔سبی میں بھی تیز بارش ہوئی۔لکی مروت اور گردونواح میں شدید بارش سے محلہ مینا خیل میں گھر کی چھت گر گئی جس سے 5سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ دریائے گمبیلا میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں تیز بارش سے دریائے ٹوچی میں طغیانی آگئی۔ حفاظتی پشتے ٹوٹنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے اورفصلوں کونقصان پہنچا۔۔ پشاور اورگرد ونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.