9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:34
جنوبی سوڈان آج آزادملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پرابھرآیا
جنگ نیوز -
جوبا. . . ... . . .افریقہ کے سب سے بڑے ملک سوڈان سے علیحدگی کے بعد جنوبی سوڈان آج آزاد ملک بن گیا ہے۔جوبامیں جشن کاسماں،لوگوں کارقص۔دنیا کے سب سے نئے آزادملک جنوبی سوڈان کادارالحکومت جوبا قرارپایا ہے جہاں آزادی کی تقریبات شہرکے وسط میں نصب کیے گئے گھڑیال پر نصف شب کو الٹی گنتی سے شروع کی گئیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سوڈان کے صدر عمر البشیر سمیت دنیا کی دیگراہم شخصیات جوبا میں ہونے والی آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔شہرمیں جشن منایاجارہاہے۔سڑکوں پرلوگ جنوبی سوڈان کے ترانے گاتے اورکاروں کی روشنیوں میں رقص کرتے نظرآرہے ہیں۔ نئے ملک کوسب سے پہلے خرطوم نے تسلیم کیا جس کی وجہ سے امید ہے کہ مستقبل میں خطے میں کشیدگی کاخاتمہ ہوگا۔ دوہزارپانچ میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ہوئے معاہدے کے تحت رواں برس جنوری میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا جس میں سوڈان کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے ننانوے فیصد رائے دہندگان نے سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔