تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:34

اسامہ کوپاکستان میں کسی کی مددحاصل تھی ،ثبوت نہیں ملے،مائیک مولن

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . ...امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائک مولن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کیلئے حالیہ برسوں میں اہم اقدامات کیے ہیں۔انھوں نے کہااسامہ کوایبٹ آبادمیں قیام کے دوران کسی کی مددحاصل تھی اب تک اس کاکوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔وہ پٹینا گان میں صحافیوں کے مختلف سوالوں کیجواب دے رہے تھے۔ امریکی فوج کے سربراہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کیلئے حالیہ برسوں میں اہم اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا ہے۔ ایک سوال پرمائک مولن کا کہناتھاکہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران اسے وہاں کسی کی مددحاصل تھی اس بات کااب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اوریہ حقیقتاً ایک خیال ہے کہ اسے ایبٹ آباد میں کسی قسم کاتعاون مل رہا تھا تاہم اسامہ بن لادن وہاں مکمل طور پرعلیحدگی میں نہیں رہ رہا تھا۔یہ کیسے ممکن ہے لیکن اب تک ایسی کوئی انٹیلے جنس نہیں ملی کہ اسے کوئی مددفراہم کررہاتھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.