تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:34

ہائی پرفارمنس کوٹنگ پاکستان برآمد کرنے کا الزام،چینی خاتون پر فرد جرم عائد

جنگ نیوز -
شنگھائی . . . . .. ..امریکا میں چینی خاتون پر پاکستانی نیوکلیئر انڈسٹری کیلئے غیر قانونی طور پر ہائی پرفارمنس کوٹنگ برآمد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شنگھائی میں پی پی جی پینٹ ٹریڈنگ نامی ادارے کی سابق منیجنگ ڈائریکٹرڑن وانگ پر عالمی ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمہ قائم کیاگیا ہے۔اکیاون سالہ چینی خاتون پر پاکستان کے چشمہ ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو غیرقانونی طورپر ہائی پرفارمنس اپاکسی کوٹنگ برآمد کرنے کا الزام ہے جس سے ایٹمی موادکی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکتاہے۔واشنگٹن کے جسٹس ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی شہری وانگ کوسولہ جو کواٹلانٹس کے ایرپورٹ سے گرفتارکیاگیا تھااورجمعرات کو واشنگٹن میں ڈسٹرکٹ کورٹ می پیش کیا گیا جہاں اس پرفردجرم عائد کی گئی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.