9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:34
لیبیاکی حکومت ختم نہیں ہوگی،نیٹوکوحملے بندکرناہوں گے،قذافی
جنگ نیوز -
صبحا .. . .. . .. . لیبیاکے رہنمامعمرقذافی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ختم نہیں ہوگی۔نیٹوکوہرصورت میں حملے بندکرنا ہوں گے۔ان خیالات کااظہارمعمرقذافی نے صبحا میں اپنے ہزاروں حامیوں کوجاری کیے گئے ایک آڈیوپیغام میں کیا۔ ان کاکہناتھا کہ لیبیا میں قذافی کی نہیں عوام کی حکومت ہے اسے گرایا نہیں جاسکتااگرنیٹوممالک یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس ملک کے اقتدارکاخاتمہ کردیں گے توغلطی پرہیں۔معمرقذافی نے کہا کہ ہزاروں افرادکا یہ اجتماع یورپ کو نیا پیغام دینے کے لیے کافی ہے کہ لیبیا کے عوام اپنی ایک انچ زمین بھی نہیں چھوڑیں گے ۔صلیبی حملہ آوروں اوراستعماری طاقتوں کوسرجھکانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ وہ مزاحمت کریں گے۔وہ اپنی سرزمین پرہیں اورنیٹوکی جنگی مشینوں سے خوفزدہ نہیں۔ نیٹوکوہرصورت میں لیبیا کی فوج کے خلاف حملے بند کرنا ہوں گے۔