تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:18

بلوچستان،حلقہ پی پی26جعفرآباد میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

جنگ نیوز -
جعفرآباد…بلوچستان صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 26 جعفرآباد ٹوپرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک ہوگی ،ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 53، ہزار 7، سو 39، ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ،اس موقع پر سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ،حلقہ کے تمام 86، پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 43 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، یہ نشست میر ظہور حسین خان کھوسہ، کی جعلی ڈگری پر نااہل ہونے پر گذشتہ ایک سال سے خالی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں 27، امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔یہاں پیپلز پارٹی کے میر عبدالرحمٰن جمالی اور ن لیگ کے نعیم کھوسہ کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.