9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:2
ملائیشیا،انتخابی اصلاحات کیلئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ،440گرفتار
جنگ نیوز -
کوالالمپور…انتخابی اصلاحات کے خلاف ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے ،جنھیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس فائر کیے، کوالالمپور میں حکومت مخالفین مظاہرین کوروکنے کیلئے پولیس تعینات کردی گئی ہے، سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں،سڑکوں کوٹرک کھڑے کرکے بلاک کردیاگیاہے۔2 ہزار سے زائد مظاہرین کوروکنے کیلئے پولیس نے ان پرآنسو گیس برسائی اورچار سو چالیس کو جیل میں بند کردیا۔