9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
کرینہ کپور ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘کے سیکوئیل میں کام کریں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…کرینہ کپور کے مداحوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ ان کی پسندیدہ اسٹار اب جرائم کی دنیااور گینگ وار پر بنائی گئی فلم ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی کے سیکوئیل میں کام کریں گی۔ونس اپون اے تائم ان ممبئی، گزشتہ سال باکس آفس پر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے اہم کرداروں میں اجے دیوگن،عمران ہاشمی اورکنگنا راناوت شامل تھے۔اس بارفلم کے سیکوئیل کے لئے کبھی کترینہ کیف کا نام لیا گیا تو کبھی پریانکاچوپڑا کا لیکن قرعہ فال بالی ووڈ کی بے بو کے نام نکلا،جو ایکشن سے بھرپور فلم میں اکشے کمار کے مقابل کام کریں گی۔