تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44

پنجاب،سندھ،بلوچستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پنجاب، خیبرپختونخواہ، بالائی سندھ اور کشمیر کے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید مقامات تک پھیلے گامحکمہ موسمیات کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، بالائی سندھ اور کشمیر میں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش لاہور میں 104 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، سیالکوٹ 98، سرگودھا 46، خان پور 44، گوجرانوالہ 40، جوہرآباد 34،جھنگ 15، بہاول نگر 8، ڈی جی خان 8 بارش ہوئی، پٹن میں 48 ملی میٹر، چلاس 7، منگلا 5 ملی میٹر بارش اور روہڑی 42، جیکب آباد 31، پشاور 14، سکھر 8 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ، آئیندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے راول پنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان، بہاول پورڈویڑنز میں مزید بارش کا امکان ہے ، کشمیر ، گلگت بلتستان کے ساتھ ملاکنڈ،ہزارہ،پشاور،بنوں، کوہاٹ ،ڈی آئی خان ڈویڑنز میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش متوقع ہے ، میرپورخاص، تھرپارکر ڈویڑنز، نصیرآباد، کوہلو،بارخان، ڑوب میں بھی بارش کا امکان ہے ، بارشوں کے اس سلسلہ میں شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.