9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
بر طا نوی نوجوان نے نا کارہ کارڈبورڈ کی مدد سے منفردویکیوم کلینر بنا لیا
جنگ نیوز -
لندن… پلاسٹک اور دھات سے بنے ویکیوم کلینرز(Vacuum Cleaner)اب پرانے ہوگئے ہیں اورایک بر طا نوی نوجوان نے نا کارہ کارڈبورڈ سے ایک منفرد ویکیوم کلینر تیارکر لیاہے۔ اس نو جوان نے کا رڈ بورڈ کے ڈبوں کو دوبارہ سے قابلِ استعما ل بناتے ہو ئے یہ کا ر آمد ویکیوم کلینر بنایا ہے جسے با آسانی قالین کی صفائی کیلئے استعما ل کیا جاسکتاہے۔اس میں کارڈ بورڈ کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کے پرزہ جات کا بھی استعما ل کیا گیا ہے تاکہ مو ثر طر یقے سے صفائی کے کام کو سرانجام د یا جا سکے ۔