9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
امریکا:اوہایو میں گھوڑے نے پیچھا کر تی پولیس کے چھکے چھڑادئیے
جنگ نیوز -
اوہایو… حال ہی میں امریکی ریاست Ohioمیں چور کے بجائے ایک گھوڑے نے اپنا پیچھا کرتی پو لیس کے چھکے چھڑا دئیے ۔Javaنامی اس گھوڑے کے مالک نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی دو گاڑیاں اس کی تلاش میں مصروف ہو گئیں ۔ہائے وے پر اس گھوڑے کی مو جودگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسے قابو میں کر نے کیلئے اس کا پیچھا شروع کر دیا تاہم یہ مست گھوڑا ان کے ارادے کو بھانپتے ہوئے پولیس کے ساتھ ریس لگادی۔ پولیس نے اپنی گاڑیوں سے اس کا راستہ کئی مرتبہ روک کر پکڑنا چاہامگر گھوڑے نے اپنی رفتار سے ان کے ارادے کو ناکام بنادیا۔