تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44

پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشن آج تیسرے روز میں بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کئی گھنٹوں تک بس اسٹاپ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے منتظر رہے۔جہلم سے اٹک تک سی این جی اسٹیشن میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا آج تیسرا دن ہے جس کی وجہ سے سٹرکوں پرپبلک اور نجی ٹرانسپورٹ کم ہے،،جو پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی چل رہی ہیں وہ اپنے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔ دفاتر جانے افراد ،اسکول اور کالج کے طالب علم شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ،کئی افراد کو دفاتر پہنچے میں بھی دیر لگی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت آج سہہ پہر کو سی۔این۔جی اسٹیشن فلنگ کے لیے کھول دئیے جاہیں گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.