تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:40

امریکا ایٹمی پروگرام رول بیک کرانا چاہتا ہے، ذوالفقار خان

جنگ نیوز -
لاہور… سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی پروگرام رول بیک کرانا چاہتا ہے، ایجنسیوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں کو بدنام کرنے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا ہے۔ جیو نیوز سے گفت گوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی راز شمالی کوریا کو دینے کے بدلے رقم لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائل ٹیکنالوجی کا باقاعدہ معاہدہ موجود ہے،شمالی کوریا کے جس خط کی بنیاد پر پاکستانی جرنیلوں پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے اس خط کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے درمیان خط و کتابت سادہ کاغذوں پر نہیں ہوتی، خط جولائی 1998 میں لکھا گیا، اس وقت میں جی ایچ کیو میں تعینات ہی نہیں تھا، جھوٹی خبر شائع کرنے پر امریکی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے جا رہا ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.