تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:47

اپر دیر میں فورسز کی کارروائی،22افغان شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
دیر…اپر دیر میں افغان شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپ میں 22 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ تین روز کے دوران مجموعی طور پر 41 شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق اپر دیر میں پاک افغان سرحدی علاقے شنئی درہ میں رات گئے افغان شدت پسند پاکستانی علاقے میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا۔ تازہ کاروائی میں22 شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ علاقے کوشدت پسندوں سے کلیر کرانے کے لئے سیکورٹی فورسز ور قومی امن لشکر کے رضا کاروں کی کاروائی جاری ہے۔ تین روز قبل اپر دیر میں افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقے براول کے گاوٴں خراوٴدرہ میں شدت پسندوں نے صبح پانچ بجے اچانک دھاوا بولا تھا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے کاروائی میں 19 شدت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔ جبکہ شدت پسندوں نے اس دوران مختلف علاقوں میں 4 اسکول ، 20دوکانوں اور ایک مسجد کو بھی آگ لگادی تھی۔ افغان شدت پسندوں نیشاہ تیز سے دو افراد کو اغواء بھی کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.