9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:43
ملتان: دریائے چناب میں ملاح ڈوب گیا، تلاش جاری
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان دریائے چناب میں نوجوان ملاح کشتی سے گر کر ڈوب گیا جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔ملتان محمد پور گھوٹہ کے علاقہ میں 17 سالہ نوجوان محمد فہیم کشتی چلا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاوٴں پھسل گیا جس کے بعد وہ دریائے چناب میں گر گیا اہل علاقہ کے مطابق محمد فہیم گزشتہ شب دریا میں گرا اور اس کی باڈی ابھی تک نہیں ملی ہے ریسکیو 1122 اور مقامی افراد محمد فہیم کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔