تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:43

ضیاء الحق کی باقیات سے پی پی حکومت خوف زدہ نہیں ہوگی،ظفرعباس

جنگ نیوز -
پیرس… رضا چوہدری… پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر سید ظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہذاتی اقتدار کیلئے غیر فطری اتحاد قائم کرنے والی ضیاء الحق کی باقیات سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہر گز خوف زدہ نہیں ہوگی، یہ بات انہوں نے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سید ظفر عباس نے کہا کہ ضیاء الحق کی باقیات کو یہ نہیں بھولناچاہیے کہ یہ 5جولائی 1977کا سیاہ دن نہیں کہ اس موقع پر وہ گرینڈ الائنس بنا کر پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت پر شب خون مار سکیں گے اس وقت پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے سربراہ بھی جمہوریت پسند ہیں۔ انہوں کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ثابت کردیکھایا ہے کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو مکمل کریں گے جس کا منہ بولتا ثبوت آزادکشمیر کے موجودہ انتخابات ہیں۔تقریب سے ملک قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس آمر نے قائد کی منتخب حکومت پر شب خون مارااورپاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی ،آج اس کا کوئی نام نشان نہیں مگر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اب بھی دنیا بھر میں قائم ہے جس مبہ بولتا ثبوت یہ آج کا جیالیوں کا اجتماع ہے۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل چوہدری اعجاز احمد،پی آر اومجاہد حسین شاہسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر قراد کے ذریعے پارٹی قیادت صدر آصف علی زرداری شریک چیرمین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.