تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:43

انوشکا شرما نئی فلم میں اجے دیوگن کیساتھ رومانس کرتی نظرآئیں گی

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے معروف فلمساز ،ہدایتکار و موسیقار وشال بھردواج نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا ہے جس میں انوشکا شرما اجے دیوگن کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔رب نے بنادی جوڑی اور بینڈ باجا بارات سے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے والی انوشکا کو پہلی بار اجے کے مدِمقابل کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔بینڈ باجا بارات میں انوشکا کی اداکاری سے متاثر وشال انہیں اپنے اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کے بے حد خواہشمند تھے اور دوسری جانب انوشکا بھی کسی اچھی آفر کی ،لہٰذا جیسے ہی وشال نے انہیں اپنی فلم آفر کی انہوں نے فوراً فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.