9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:55
پاکستان کو بچانے کیلئے کرپٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لندن . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے کرپٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔وہ لندن میں برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریگی۔کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کاکہناتھا کہ شہباز شریف اور ان کے وفد کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ اس موقع پرلارڈ نذیر کاکہناتھا کہ وزراء ، ارکان اسمبلی اوروفد میں شامل دیگرارکان کا اپنے خرچ پر برطانیہ آنا خوش آئند ہے، استقبالیے میں برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن چودھری سرور نھی موجود تھے۔