9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:55
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مندی ، انڈیکس 12 ہزار 4 سوسے نیچے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مندی رہی اور انڈیکس 12 ہزار چار سو کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ اس ہفتے مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوااور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 12600 کی سطح سے اوپر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا مگر کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔ سرمایہ کاروں نے انرجی اور فرٹیلائزر اسٹاکس کی فروخت کو ترجیح دی۔ اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 94 پوائنٹس کمی کے بعد 12390 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم میں تین فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم پانچ کروڑ 83 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہوا۔ اس ہفتے کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 196 پوائنٹس اضافے کے بعد 11790 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ ہفتے بھی اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔