تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:19

دنیا کی خطر نا ک تر ین رو لر کو سٹر کی کا میا ب آ زما ئشی را ئڈ مکمل

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . جا پا ن کے تھیم پا رک میں دنیا کی خطر ناک ترین رو لر کو سٹر کی انسانوں کو بٹھا کر پہلی کا میا ب آزما ئشی را ئڈ مکمل کر لی گئی ہے ۔اس آزما ئشی را ئڈ کے لیے ایڈ ونچر کے شو قین افرا د نے خو د کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا اور دنیاکی اس خطرنا ک ترین رولر کو سٹر کا سفر کر نے والے پہلے انسا ن بن گئے۔جاپان کے مشہور Fuji-Q Highland Amusement Parkمیں لگا ئی گئی یہ رو لر کو سٹر تقر یبا ً ایک ہزار میٹر طویل اور ایک سو اکتا لیس فٹ بلند ہے جس میں سات بڑے چکر مو جو د ہیں ۔ اس کی سواری کے دوران جا پا ن کی مشہور چوٹی Mount Fuji کانظا رہ بھی کیا جا سکتا ہے تا ہم یہ منظر زیا دہ طو یل نہیں ہو گا کیونکہ اسکی سواری دو منٹ سے بھی کم یعنی صر ف ایک سوبارہ سیکنڈ (112)میں ختم ہو جا ئے گی ۔ اس رولر کو سٹر کی تعمیر پر تین کر وڑ ڈالر سے زا ئد کی لا گت آ ئی ہے جس کی تعمیر کے بعد برطانیہ کی Mumbo Jumbo سے دنیا کی خطر نا ک ترین رولر کوسٹر کا اعزاز چھن گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.